بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور، ڈاکٹر کاظم غریب آبادی، جو وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر نیویارک میں کے دورے پر ہیں، نے اس دوران کرغیزستان میں شنگھائی اجلاس، بھارت میں برکس اجلاس اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: بشکیک سے دہلی اور نیویارک تک ایران سفارت کاری کے میدان میں فعال کردار ادا کر رہا ہے؛ عزت کے ساتھ، طاقت کے ساتھ اور صریح عزم و ارادے کے ساتھ۔
انھوں نے اس سلسلے میں ایکس پر لکھا: صدر پزشکیان نے شنگھائی، برکس اور جنرل اسمبلی میں ایران کی آواز دنیا تک پہنچائی؛ ایران بات چیت کرنے والا ہے، لیکن ہار ماننے والا نہیں۔ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن فیصلہ کن انداز سے اپنا دفاع کرتا ہے اور ایران پوری قوت سے، جم کر، کھڑا ہے۔
مسعود پزشکیان رئیسجمهور چندی پیش در نشست بریکس در هند حضور یافت. شرکت در نشست سران شانگهای در کرغیزستان از دیگر برنامههای پزشکیان در این مدت اخیر بود. رئیسجمهور همچنین در هشتاد و یکمین نشست مجمع عمومی سازمان ملل شرکت و ضمن ایراد سخنرانی با برخی از مقامات شرکت کننده در این نشست دیدار و گفتوگو کرد."
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کچھ عرصہ قبل بھارت میں برکس اجلاس میں شرکت کی۔ کرغیزستان میں شنگھائی سربراہی اجلاس میں شرکت بھی پزشکیان کے حالیہ پروگراموں میں شامل تھی۔ صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں بھی شرکت کی اور تقریر کے ساتھ ساتھ اس اجلاس میں شرکت کرنے والے بعض ممالک کے حکام سے ملاقاتیں اور بات چیت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ